سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ آج (جمعہ) سے عمرہ کے مناسک صرف عازمین حج ہی ادا کرسکیں گے۔ صرف عمرہ کی ادائی کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ریزرویشن دوبارہ عمرہ ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل ممکن ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مُدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج آرام وراحت کے ساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں۔
ابتداءً من اليوم، سيكون أداء العمرة للحجّاج فقط، على أن يُتاح الحجز مجددًا عبر #تطبيق_اعتمرنا؛ في يوم الثلاثاء 20 ذي الحجة 1443هـ.#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق #بسلام_آمنين pic.twitter.com/FPmAgYgngw
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) June 24, 2022
مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مسجد حرام کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کے دوران مسجد الحرام کے سروس سسٹم کے لیے متعدد پروگراموں اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نےحج کےموقعے پرمختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی، تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ تاکہ مملکت کی قیادت کی کوشش اور خواہش پرضیوف الرحمان فریضہ حج کی ادائی کرسکیں۔