دوران پروازطیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو: کیا یہ سچ ہے؟
گذشتہ چند گھنٹون کے دوران سوشل میڈیا پرایک ایسے ہوائی جہاز کی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جسے دوران پرواز آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بہ ظاہر یہ ایک عمانی ہوائی جہاز ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی جہاز کے دونوں پروں کے درمیان انجنوں میں آگ بھڑک رہی ہے جب کہ پائلٹ نے طیارے کو بہ حفاظت اتار لیا۔
تاہم جب اس کی چھان بین اور تحقیق کی گئی تو یہ واضح ہو گیا کہ کلپ کو کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
🔴 عاجل طائره عمانية تحترق بالجو وبفضل الله،،، ثم مهارة الطيار الكندي،، سوداني الأصل كابتن صالح محمود فتحي متولى من حلفا الجديدة الذي هبط بها بسلام وخرج جميع الركاب سالمين،،، سبحان الله pic.twitter.com/g7y4Jld87v
— عبدالرحمن السلامة (@nsr599) August 21, 2022
اس نوعیت کی درجنوں افواہوں کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا کہ ایک عمانی طیارے کو اس کے سوڈانی نژاد پائلٹ کیپٹن صالح محمود فتحی متولی نے اپنی مہارت سے زمین پر اتارا اور تمام مسافروں کو بہ حفاظت باہر نکال دیا۔
سعودی انسداد افواہ سازی اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ عمانی طیارہ ہوا میں جل رہا ہے کے عنوان سے دوبارہ گردش کرنے والی ویڈیو بالکل درست نہیں ہے۔
اس نے وضاحت کی کہ اصلی ویڈیو ایک "فلائٹ سمولیشن پروگرام" کے ذریعہ تیار کی گئی تھی جسے (X-Plane) کہتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو کا اصل ورژن یوٹیوب چینل پر جنوری 2020 میں پوسٹ کیا گیا تھا۔