متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سوموار کو قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے ہیں۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے متحدہ عرب امارات کے صدر کواس دورے کی دعوت دی تھی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی جاسکے۔
وام کے مطابق اماراتی صدراورامیرِقطر باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
شیخ محمد نے اپنی آمد پرایک بیان میں کہا کہ’’آج میں باہمی دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے دوحہ پہنچا ہوں۔ میں اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمد اور قطرکے عوام کو فیفاورلڈکپ ٹورنا منٹ کی کامیاب میزبانی پرمبارک باد پیش کرتا ہوں اوران کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔