سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب انور ابراہیم کو ریاست سیلنگور میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تعزیت اور ہمدردی کا ایک ٹیلیگرام بھیجا ہے۔ انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان اور متعدد افراد کے لاپتا ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ نے کہا کہ ہمیں ریاست سیلنگور میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں، زخمیوں اور لاپتہ افراد کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور ہم آپ کے ملک اور مرنے والوں کے تمام اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور لاپتہ افراد کو بحفاظت واپس لوٹائے۔