عسیر: بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، ایک طالبہ جاں بحق، 20 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے عسیر ریجن کی خمیس مشیط گورنری کے الحفائر سینٹر کے باسیوں کو سکول بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں ایک طالبہ کہ ہلاکت نے مغموم کر دیا۔ اس حادثے میں کم سے کم 20 دوسری طالبات زخمی ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ بدھ کے روز سکول سے چھٹی کے بعد الحفائر سینٹر کے القاعہ میں ہوا، جس میں ایک طالبہ جان بحق جبکہ دوسری متعدد زخمی ہو گئیں۔

تصادم کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ محکمے کے حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ایمرجنسی نیٹ ورک سے وابستہ افراد نے زخمیوں کی مرہم پٹی اور شدید زخمیوں کو خمیس مشیط اور المنصہ العام کے ہسپتالوں منتقل کیا۔

زخمیوں کی عیادت
زخمیوں کی عیادت

دریں اثنا عسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے زخمیوں کی عیادت کی اور عسیر کے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ان کی جانب سے زخمیوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

ماہرین نفسیات کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام صورت حال کا جائزہ لے کر متوفیہ کے پس ماندگان کو ہر قسم کی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size