سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر "سعودی فالکنز" ٹیم نے مشرقی سعودی عرب کے شہر جبیل کے آسمان کو متاثر کن ایئر شوز سے سجادیا۔
سعودی فالکنز ٹیم نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ جبیل کے آسمان پر ایئرشو میں اپنی بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا جس سے سعودی پائلٹوں کی مہارت اور چستی اور ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔
اپنے قیام کے بعد سے سعودی عرب کی فالکن ٹیم نے اندرون اور بیرون ملک بہت سے ائیر شوز میں حصہ لے چکی ہے۔ ٹیم نے مملکت ی کی دو تلواروں اور کھجور لوگو کی شکل میں سب سے بڑے ایئرشو کے دوران دھوئیں سے لوگو بنا کر گنیز بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرالیا۔
سعودی عرب میں آج بدھ 22 فروری کو پورے قوم جوش وجذبے کے ساتھ یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہر سال 22 فروری کویوم تاسیس منانے کا حکم دیا تھا۔ یوم تاسیس کےموقعے پر سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور اس موقعے پر سرکاری اور نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات اور شوز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔