مکہ کا کلاک ٹاور بادلوں کی آغوش میں۔ دلچسپ مناظر
سعودی عرب میں بارش کے موسم کے دوران بادلوں نے حرم مکی سے کچھ فاصلے پرموجود مکہ کلاک ٹاور کو اپنے گھیرےمیں لے لیا۔ بادلوں میں گھرجانے کے بعد ٹاور پرموجود گھڑیال دھندلا ہوگیا۔ یہ دلفریب منظر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے ’حیران کن قدرتی آرٹ پینٹنگ‘ قرار دیا۔
خیال رہے کہ مکہ کلاک ٹاور پر نصب گھڑی دنیا کی بڑی گھڑیوں میں سے ایک ہے۔ اس گھڑیال کو پہلی بار سنہ 2008ء میں آپریٹ کیا گیا تھا۔ چالیس میٹر طویل گھڑی زمین سے 400 میٹر بلند ہے۔ یہ گھڑی ٹاور کے اوپر چار سمت میں موجود ہے۔ سامنے اور عقب کی طرف کی گھڑی 43 میٹر لمبی اور 43 میٹر چوڑی ہے۔ جب کی اطراف کی گھڑیاں 43میٹر طویل اور 39 میٹر چوڑی ہیں۔ یوں مکہ گھڑیال کا مجموعی وزن 36 ٹن ہے۔ چاروں سمتوں میں موجود گھڑیوں کے اوپر لفظ ’اللہ‘ جلالہ دور سے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس کےدرمیان میں تلوار اور کھجور کا نشان ہے۔
-
اذان کی اجازت نہ دینے پرمؤذن مسجد کے دروازے پر قتل
مصرکے شہر اسکندریہ کے علاقے الوردیان میں قتل کی ایک وحشیانہ واردات کی تفصیلات ...
مشرق وسطی -
المسجد الحرام کے اندر 11 جراثیم کش روبوٹ تعینات
سمارٹ روبوٹ 11 زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کر رہے، ماء زم زم، قرآن کریم کے نسخے ...
مشرق وسطی -
مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع میں نمازیوں آب زمزم کے 12 ہزار گیلن تقسیم
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین مسجد الحرام کی شمالی توسیع میں 120 مصلے تیار ...
مشرق وسطی