سعودی عرب میں مقامی عازمین حج کے لیے کل جمعہ سے پرمٹ کا اجراء شروع ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ کل جمعۃ المبارک سے موجودہ سال کے حج سیزن کے لیے ملکی عازمین کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ حج کے اجازت نامے ان عازمین کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے حج کے تمام مالی واجبات متعلقہ کمپنیوں کو ادا کردیے ہوں اور انہوں نےرجسٹریشن اور بکنگ کے تمام لوازمات پورے کرلیے ہوں۔

رجسٹریشن اس سال ذوالحج سات تاریخ تک دستیاب رہے گی۔ تاہم مقامی عازمین حج کا کوٹہ پورا ہونے کی صورت میں حج پرمٹ کا اجراء روک دیا جائے گا۔

شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے مالی واجبات کی عدم ادائیگی یا ریزرویشن کی منسوخی دوبارہ بکنگ کے لیے وزارت حج کی ویب سائٹ یا "نسک " ایپلیکیشن کے ذریعے نئی بکنگ کی جا سکے گی۔

حج کی ویکسینیشن

سعودی عرب کی وزارت صحت نے اس سال 1444ھ کے حج کے لیے آنے کے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ صحت مند اور محفوظ حج کو یقینی بنانے کے لیے تمام لازمی ٹیکے لگوائیں۔ اور "حج ویکسینز" آئیکون پر کلک کریں۔

وزارت صحت نے کہا کہ "مائی ہیلتھ" ایپلی کیشن کے ذریعے ان ویکسین لینے کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کریں، "اپائنٹمنٹس" کو منتخب کریں، "ایک نئی اپوائنٹمنٹ بک کریں" حاضری کا وقت محفوظ کریں اور آخر میں "حج ویکسین" کا آئیکن پر کلک کریں۔

دوسری طرف وزارت حج نے سال 1444ھ کے لیے حج پرمٹ جاری کرنے کی تاریخ کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ اجازت نامہ جاری کرنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن کورس مکمل کرنا حج کی بنیادی شرط ہے۔ ویکسین کے حصول کی آخری مدت اور ویکسینیشن حج موسم شروع ہونے سے 10 دن پہلےتک لگانا لازمی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں