عمان کے سلطان کی تہران میں خامنہ ای سے ملاقات
ایران کا مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم
ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کل پیر کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے۔
خامنہ ای نے ہیثم بن طارق سے ملاقات کی جو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر اتوار کو تہران پہنچے تھے۔
عمان کے سلطان ایک بڑے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جس میں دفاع، خارجہ امور اور اقتصادیات کے وزراء بھی شامل تھے۔
عمان کے شاہی دربار کے مطابق یہ دورہ "علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کرنے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کے فریم ورک کا حصہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے ہمسایہ ممالک اور دور دراز کے اسلامی ممالک کے ساتھ روابط کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
خامنہ ای نے ایرانی سفارت کاروں کے ایک بڑے گروپ سےملاقات کےموقعے پر کہا کہ موجودہ حکومت کی پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی پالیسی بہت اہم اور درست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "غیر ملکی ہاتھ ایران اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان مسائل پیدا کرنے میں سرگرم ہیں اور آپ کو اس پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔"
یہ پہلا موقع ہے جب خامنہ ای نے علاقائی پیش رفت پر توجہ دی ہے۔گذشتہ مارچ میں سعودی عرب اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور تعلقات معمول پرلانے کا معاہدہ بھی خامنہ ای کی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی پالیسی کا عکاس ہے۔
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورۂ عمان ،متعدد تجارتی معاہدوں پر دست خط متوقع
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پیر کے روزخلیجی سلطنت عُمان کے سرکاری دورےپرمسقط پہنچے ...
بين الاقوامى -
ہم نے ایران کے غیر مستحکم کردار پر تبادلہ خیال کیا: شہزادہ فیصل کا عمان سے بیان
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ عمان کے دوران اردنی وزیر خارجہ ڈاکٹر ...
مشرق وسطی -
جوہری مذاکرات سے قبل خلیج عمان کے علاقے میں ایران کی جنگی مشقیں
ایران کی سالانہ فوجی جنگی مشقوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ان فوجی مشقوں میں ...
مشرق وسطی -
سلطنت عمان نے امریکا کی طرف سے ایران کو کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی تردید کردی
خلیجی ریاست سلطنت عمان نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے ...
مشرق وسطی