سعودی عرب کے ماہر فلکیات کے محقق ڈاکٹر خالد الزعاق نے رات اور دن کے وقت قبلہ کی سمت جاننے اور اس کے رخ کا تعین کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔
الزعاق نے کہا کہ "قبلہ نمازیوں کی سمت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ کی طرف ہجرت سے پہلے قبلہ بیت المقدس تھا"۔
الزعاق نے مزید کہا کہ ہجرت کے دوسرے سال 17 رجب المرجب کو قبلہ بیت المقدس سے مکہ مکرمہ کی طرف منتقل ہوا۔
متى تمر #الشمس فوق الكعبة؟
— العربية برامج (@AlArabiya_shows) July 13, 2023
التفاصيل في #تقويم مع خالد الزعاق.#نشرة_الرابعة#السعودية@dralzaaq pic.twitter.com/E8ekHQrvK7
انہوں نے کہا کہ قبلہ کا تعین دن میں سورج اور رات کو ستاروں سے ہوتا ہے اور سورج نماز کے اوقات اور قبلہ کے تعین کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنوں ہفتہ، اتوار اور پیر کو سورج کعبہ کے اوپر سے گذرے گا۔ یہ وقت ظہر کی اذان کا ہوگا اور سورج ٹھیک 12 گھنٹے 27 منٹ پر سورج کعبہ کے اوپرہوگا۔اس سے قبلہ کی سمت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔