قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں دو فلسطینی لڑکوں کا قتل قابل مذمت ہے: او آئی سی
عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور روزمرہ کے جرائم اور ریاستی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرے
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے اسرائیلی قبضے کے گھناؤنے جرائم کے تسلسل کی مذمت کی ہے۔ ان جرائم میں حالیہ واقعہ نابلس شہر کے نزدیک سبسطیہ قصبے میں لڑکے فوزی مخالفہ اور رام اللہ میں ام صفا علاقے کے قریب لڑکے محمد البایض کے ساتھ پیش آیا۔ ان دونوں لڑکوں کو قتل کرنے کا گھناؤنا جرم کیا گیا۔ او آئی سی نے کہا کہ یہ دونوں واقعات اسرائیلی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ایک توسیع ہیں۔ ان واقعات کی تحقیقات ہونا چاہیں اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔
تنظیم او آئی سی نے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے جرائم اور ریاستی دہشتگردی کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔