یمن کی ایک عدالت نے آج پیر کو ایک نوجوان کو جنوبی یمن کے شہر عدن میں ایک شاپنگ سینٹر میں ایک نوجوان خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی۔
یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل عدن کے ضلع منصورہ کے ایک تجارتی مرکز میں پیش آیا جہاں ملزم اور مقتولہ کام کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محسن مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا مگر مقتولہ فاطمہ نے انکار کردیا۔جس کے مشتعل ملزم نے مقتولہ فاطمہ جس کی عمر بیس سال تھی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
جرم کے بعد نوجوان فرار ہوگیا، جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان نے اعتراف جرم میں کہا کہ قتل کی وجہ ’جذباتی‘ تھی۔
عدالت نے فیصلے میں ملزم کو سزائے موت اور عوامی جگہ پر بدامنی پھیلانے کے جرم پر تعزیری سزا سنائی۔
-
ہسپتال میں نومولود بچی پرتشدد کی ویڈیو،عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ
کل اتوار کے روز عراق صوبہ کردستان کے علاقے اربیل میں ایک ہسپتال کے اندر ایک ...
مشرق وسطی -
بغداد میں پبلیسٹی اسکرینوں پر فحش فلمیں چلا دی گئیں
ہفتے کے روز عراقی حکام نے بغداد کی سڑکوں پر لگائی گئی پبلیسٹی اسکریوں پر اشتہارات ...
مشرق وسطی -
خوفناک مقابلہ، بندروں نے ساتھی کو چیتے کے منہ میں جانے سے بچا لیا
گزشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو کلپ وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے جس میں ...
ایڈیٹر کی پسند