روایتی سعودی رقص کرتے ہوئے فٹ بالر رونالڈو مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب
العرضہ رقص کرتے نظر آئے، یہ مملکت کے سب سے زیادہ معروف روایتی رقصوں میں سے ایک ہے۔ اسے 2015 میں یونیسکو کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کے روز سعودی عرب میں میچ کے دوران سعودی انداز میں جھوم کر اپنے مداحوں کے دل پھر ایک بار جیت لیے۔
النصر کلب کے لیے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پروفیشنل لیگ کے مقابلے دوران الشباب کلب کے خلاف اپنے گول پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی طرف رخ کیا اور اپنے ہاتھ کو اونچا کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
مداحوں کا خیال ہے کہ وہ العرضہ رقص کرتے نظر آئے، یہ مملکت کے سب سے زیادہ معروف روایتی رقصوں میں سے ایک ہے۔
اسے 2015 میں یونیسکو کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
🚨🚨🚨🚨
— نواف التميمي 📊. (@Nawaf_STATS) August 29, 2023
رقص الأسطورة كريستيانو رونالدو 🕺🏻🕺🏻😂😂💛pic.twitter.com/aNsecVq1Kp
یہ خصوصی مواقع پر پیش کیا جاتا ہے جس میں عالمی رہنماؤں کے سرکاری دورے، قومی تعطیلات اور ثقافتی تہوار شامل ہیں۔
لیجنڈری پرتگالی فارورڈ متعدد دیگر مواقع پر بھی سعودی ثقافت سے محبت کا مظاہرہ کرتے نظر آئے ہیں۔مجموعی طور پر اس مہم میں اب تک انہوں نے النصر کے لیے تین کھیلوں میں پانچ گول کیے ہیں اور دو اسسٹ درج کیے ہیں۔