قومی دن کے موقع پر سعودی پرچم کے استعمال کے لیے ہدایات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت داخلہ نے سعودی قومی پرچم کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لیے قومی دن کے موقع پر پرچم کے استعمال کے لیے کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔

قومی جھنڈے اور اس میں موجود قرانی متن کی حرمت کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے:

1- مملکت کا جھنڈا جو بوسیدہ یا خراب حالت میں ہو اسے لہرانا ممنوع ہے۔پرچم جب بہت پرانا ہو جائے تو اسے تلف کردیا جائے۔

2- جھنڈے کو کسی چیز کو باندھنے یا اٹھانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

3- جانوروں کے جسموں پر جھنڈا نہ لگایا جائے اور نہ ہی پرنٹ کیا جائے۔

4- قانون کے ذریعہ متعین کردہ مقصد کے علاوہ مملکت کے جھنڈے کو بطور ٹریڈ مارک یا تجارتی تشہیر کے مقاصد کے لیے یا کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنا ممنوع ہے۔

5- جھنڈے کو کسی خراب جگہ پر نہیں رکھنا چاہیے تاکہ خراب یا گندا نہ ہو۔

6- جھنڈے کو کسی بھی طرح سے استعمال کرنا منع ہے جس سے اس کی توہین ہو یا اسے نقصان پہنچ سکتا ہو، بشمول ایسی اشیاء پر پرنٹ کرنا جو استعمال کے بعد ضائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

7- جھنڈا کھمبے سے بندھا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہمیشہ کھڑا ہونا چاہیے اور لہرانے کے لیے آزاد ہونا چاہیے۔

8- جھنڈے پر کوئی جملہ، لوگو یا ڈرائنگ نہیں ہونا چاہیے۔

9- جھنڈے کے کناروں کو سجانے یا اس میں کسی بھی طرح سے کوئی اضافہ کرنے سے گریز کریں۔

10- سعودی پرچم کو کبھی بھی الٹا نہیں اٹھانا چاہیے خواہ حالات کچھ بھی ہوں۔

11- قومی پرچم یا حرمین شریفین کا جھنڈا نصف مستول پر لہرانا ممنوع ہے۔

12- جھنڈے پر کوئی نشان نہیں لگانا چاہیے، سوائے مملکت کے نشان کے جو کہ دو تلواریں اور کھجور کا درخت ہیں۔

13- جھنڈا اس سے نیچے کی کسی چیز (زمین، پانی، میز) کو نہ چھوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں