سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کی صبح خبر دی کہ سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ احمد فہد الاحمد الصباح سے ریاض میں ملاقات کی۔
وزراء نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ فوجی کارروائی کے سلسلے میں بات چیت کی۔
اجلاس میں سعودی اور کویتی اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کے موقع پر شیخ احمد سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔