امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا انتظام نہیں سنھبالے گا، لیکن موجودہ لڑائی کے خاتمے کے بعد ایک عبوری دور ہو سکتا ہے، جس کا اختتام فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ہو گا۔
بلنکن نے ٹوکیو میں جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "اب حماس غزہ کا مزید کنٹرول نہیں سنھبالے گی۔ ورنہ اس سے 7 اکتوبر کو ہونے والے واقعات کو دہرانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ یہ بھی واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اب حقیقت یہ ہے کہ جنگ کے اختتام پر کچھ عرصے کے عبوری دور کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ہمیں دوبارہ اسرائیلی قبضے کا خدشہ نہیں ہے۔میں نے اسرائیلی رہ نماؤں سے سنا ہے کہ ان کا غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے"۔
بدھ کے روز بلنکن نے غزہ سے ابھی یا جنگ کے بعد فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے کسی فارمولے کو مسترد کردیا تھا۔
بلينكن: نرفض إعادة احتلال قطاع غزة بعد انتهاء الحرب#العربية pic.twitter.com/rf7ncaIp63
— العربية (@AlArabiya) November 8, 2023
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی کو دوبارہ اسرائیلی قبضے کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی اس کے رقبے میں کوئی کمی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت پسندانہ معاملہ یہ ہے کہ فلسطینی عوام ہی غزہ میں حکومت کے حق دار ہیں۔
اس ہفتے امریکی نائب صدر کملا ہیریس نے امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر نہ کیا جائے۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ہیرس نے "فلسطینیوں کے حق خودارادیت" کی حمایت کی اور شہریوں تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کو آسان بنانے اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔"
بلينكن: نرفض التهجير القسري للفلسطينيين من غزة الآن أو بعد الحرب#العربية pic.twitter.com/Y8mIk2c5xd
— العربية (@AlArabiya) November 8, 2023
اس سے قبل بدھ کو وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ وہ مخصوص مدت اور مقاصد کے لیے جنگ بندی کا خواہاں ہے مگر مستقل جنگ بندی کا امکان نہیں۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ حماس غزہ میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کر رہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد کیسا انتظام ہوگا۔
-
غزہ میں گھمسان کی جنگ، ٹینک اندر داخل، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 33 ہوگئی
فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ دوسرے مہینےمیں جاری ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے جوہری ہتھیار رکھنے کی تصدیق کر دی: ایران کے جوہری سربراہ
ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ کی پٹی ...
مشرق وسطی -
جوبائیڈن کی اسرائیل پالیسی پر تنقید۔ ڈیموکریٹ رکن کانگریس کو'زباں بندی' کی سزاکاخدشہ
یہ بری مثال ہو گی۔ طلائب کا اپنے موقف کا بھر پو دفاع ۔ سنسر لگانا آئین کی توہین ...
بين الاقوامى