مکہ مکرمہ میں عمرہ کے شعبے کے ماہرین نے اس سال عمرہ سیزن اور پہلے سیزن کی چھٹیوں کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کے قریبی کالونیوں، حرم مکی اور مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے میں ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ میں اضافہ ہوگا۔
مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں نے تعطیلات کے دوران سعودی عرب کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین اور عازمین کو خدمات فراہم کرنے کے مقابلے کے دوران نمایاں بحالی ریکارڈ کی ہے۔
اس سلسلے میں قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے ایک رکن محمد بن یحییٰ السمیح نے توقع ظاہر کی کہ مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں اور رہائش گاہوں میں پہلے سمسٹر کی تعطیلات کے دوران نمایاں بحالی کے ساتھ ساتھ اضافہ بھی ہوگا۔
انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں تقریباً 1,100 ہوٹل اور 260,000 سے زیادہ ہوٹل کے کمرے ہیں جنہیں اعلیٰ معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سمسٹر کی چھٹی جس میں مرد اور خواتین طلباء کے ساتھ ساتھ مرد اور خواتین اساتذہ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں بہت سےدیگر افراد بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو مکہ مکرمہ میں چھٹیاں گذارنے کےخواہش مند ہیں۔
-
’اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کی جائے‘، سعودی ولی عہد کا برکس اجلاس سے خطاب
’سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع ...
بين الاقوامى -
غزہ میں دس ہزاراسرائیلی فوجیوں کے درمیان کئی بار فرینڈلی فائرنگ کا انکشاف
فوجیوں میں 'کوآرڈینینشن ' کمزور، ٹینکوں کی اندھی فائرنگ فرینڈلی فائر کا باعث
مشرق وسطی -
اسرائیلی مغوی فوجیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ قطر
مغویوں کی رہائی کے لیے پرامید ، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی بھی لازمی ہے۔ قطری ...
مشرق وسطی