سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں اعلیٰ عہدے داروں نے دوطرفہ دلچسپی اور تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس اہم ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے خطے کی تازہ ترین صورت حال اور جاری پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔