اہالیان غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اردن میں کرسمس کی تقریبات منسوخ
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی خون ریز جنگ کے خلاف بہ طور احتجاج اور جنگ زدہ غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اردن کی مسیحی برادری نےسال نو کے جشن کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اردن کی گرجا گھر کونسل نے ایک پریس بیان جاری کیا ہے جس کی ایک نقل العربیہ ڈاٹ نیٹ کے پاس ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کے لوگوں کی زندگیوں کے احترام اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔ غزہ کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں اور دشمن کی طرف سے ان پر بدترین جنگ مسلط کی گئی ہے۔ ایسے میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اس سال نئے سال کے جشن کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
کونسل نے شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کے فلسطینیوں کے لیے موقف کو سراہا اور کہا کہ غزہ پراسرائیلی جارحیت کو روکنے اور غزہ کے عوام کی امداد کے لیے اردنی حکومت نے قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔
اردن میں مسیحی برادری کے رکن واجدی فائق نے کہا کہ محصور غزہ کی پٹی کے حالات کی وجہ سے وہ کرسمس ٹری کو سجانے سے معذرت کرتے ہیں۔
اردنی نوجوان وجدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وہ مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے چرچ جانے کے علاوہ اپنے رشتہ داروں سے فون پر بات چیت کرنے اور انہیں مبارکباد دینے پر اکتفا کریں گے۔
سال نو کے موقعے پر مسیحی برداری کی طرف سے کئی طرح کی سرگرمیاں منعقد کرنا تھیں۔ ان میں کرسمس بازار، اسکاؤٹ میوزیکل پریڈ اور دیگر شامل ہیں جب کہ غزہ اور پورے فلسطین کے معصوم متاثرین کے احترام وہ سال نو کےموقعے پر سادگی کا مظاہرہ کریں گے۔
مسیحی برادری کی نمائندہ کونسل نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے غزہ پر وحشت اور بربریت کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
غزہ: جبالیہ میں دو بہ دو لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،متعدد زخمی
ہفتے کے روز اسرائیل نے غزہ پر اضافی بمباری کی کارروائیاں کیں جبکہ اقوام متحدہ کی ...
مشرق وسطی -
بغیر پائلٹ کے اڑنے والی گاڑی اسرائیلی بحری جہاز سے ٹکرا گئی
بھارت سے متصل سمندر میں اسرائیلی بحری جہاز کے ساتھ بغیر پائلٹ کے گاڑی ٹکرا جانے سے ...
بين الاقوامى -
غزہ میں جنگ کا خون خوار المیہ، شیرخوار دودھ کے بجائے پانی پر زندہ
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے ...
مشرق وسطی