اسرائیلی حکومت نے اتوار کے روز وزیر خارجہ تبدیل کر دیا ہے۔ ایلی کوہن کی جگہ یسرائیل کاٹز نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔
اسرائیلی فیصلے کے مطابق ایلی کوہن اب توانائی کی وزارت سنبھالیں گے۔ اسرائیلی حکومت کے جاری کردہ مطابق یہ مخلوط حکومت کا پہلے سے ہی فیصلہ تھا کہ وزارت خارجہ کا قلمدان تبدیل ہوگا۔
ایلی کوہن جنہیں ایک مشکل مرحلے کا سامنا رہا، جنگ کی وجہ سے یورپ میں بھی چیلنجز کا سامنا ہونے لگا تھا جبکہ جنگ میں فلسطینیوں کی غیر معمولی ہلاکتوں اور جنگی طوالت پر بھی وہ خارجہ محاذ پروہ اطمینان کی فضا بنانے میں ناکام رہے۔
اسرائیلی کابینہ کے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں بھی وزیر اعظم نیتن یاہو کو لمبی جنگ کی وجوہات پر کابینہ کو تفصیل سے بتانا پڑا ہے۔
واضح رہے اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اکیس ہزار آٹھ سو سے زائد فلسطینی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ جنگ ابھی لمبی ہو سکتی ہے۔
اس صورت حال میں اسرائیل کے لئے پہلے والے وزیر خارجہ کے ساتھ سفارتی محاذ پر لڑنا مشکل یو گیا تھا۔ اس لئے ایلی کوہن کی جگہ یسرائیل کاٹز کو غزہ میں جنگ کے 86 ویں روز نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
طویل جنگ کی وجہ سے اسرائیلی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لئے بھی اشارہ دے دیا ہے تاہم اس کے لئے باقاعدہ منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔
-
غزہ کی جنگ مشکل اور لمبی ہوگی، حماس کو ختم کر کے رہیں گے:نیتن یاہو
وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کئی مہینوں تک جاری رہے ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ اخلاق و قانون کے مطابق اور بے مثال ہے: نیتن یاہو
وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں لڑنے والی اسرائیلی فوج کی اخلاقی و قانونی پوزیشن کا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل غزہ میں فلسطینی نژاد حدید خاندان کے ناموں کے بم کیوں گرا رہا ہے؟
غزہ پر گرائے جانے والے بموں پر فلسطینی نژاد امریکی فیشن ماڈل،اس کی ہمشیرہ اور والد ...
مشرق وسطی