اسرائیل کے صدر اسحق ہرزوگ نے بین الاقوامی عدالت انصاف پر اتوار کے روز الزام لگایا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں میرے الفاظ کو غلط پیش کیا ہے۔
اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ میں نے فلسطینیوں کے تحفظ اور غزہ میں ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کا کہا تھا۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کے جمعہ کے روز سامنے آنے والے فیصلے میں اسرائیلی رہنماؤں کے فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور غیر انسانی زبان استعمال کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہیں میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے وہ بیانات بھی شامل ہیں جو سات اکتوبر کے بعد انہوں نے دیے ہیں۔
اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کو ہونے والی نیوز کانفرنس میں سے صرف اس بات 'ایک پوری قوم اس قتل عام کی ذمہ دار ہے' کو لیا گیا ہے جبکہ اس بات کو نظر انداز کر دیا گیا کہ 'معصوم شہریوں کو قتل کرنے کا کوئی عذر نہیں ہے اور اسرائیل جنگ کے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے گا۔'
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مزید کہا کہ مجھے ناگوار گزرا ہے کہ میرے الفاظ کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔