الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ، 50 جنگجو ہلاک180 گرفتار کرنے کا دعوی
اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر حملہ کر کے 50 جنگجو ہلاک کر دیے ہیں جبکہ 180 مشتبہ جنگجووں کو گرفتار کر لیا ہے۔
الشفا ہسپتال پر اسرائیلی فوج کا پچھلے پانچ ماہ کے دوران دوسرا حملہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو علی الصباح پہلے ہسپتال پر بمباری کی اور بعد ازاں زمینی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے ہسپتال پر چڑھائی کر دی۔ اس دوران ٹینکوں نے ہسپتال اور اس سے جڑے علاقوں کو چاروں طرف سے محاصرے میں لیے رکھا۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہا الشفا ہسپتال کو حماس کنٹرول کر رہی ہے اور اسے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ اہم بات ہے کہ اسرائیلی فوج نے 50 جنگجووں کی ہلاکت اور 180 کی گفتاری کے باوجد اپنے صرف ایک فوجی کے مرنے کی اطلاع دی ہے۔
-
غزہ جنگ بندی کےحوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہیں: قطر
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی اور کئی مہینوں میں پہلی بار ...
مشرق وسطی -
بلنکن کا مشرق وسطی کا چھٹا دورہ ، غزہ میں جنگ بندی اور حوثی اہم موضوعات میں شامل
امریکی وزیر خارجہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چھٹے ماہ کے درمیان بدھ کے روز چھٹے دورے ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد اور یو این سیکریٹری جنرل کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو اقوم متحدہ کے سیکریٹری ...
مشرق وسطی