حرمین شریفین کے دو ممتاز آئمہ الشیخ عبدالرحمان السدیس اور ماہر المعیقلی نے قرآن پاک کے کتاب[خطاط] عثمان طہٰ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی دست بوسی کی۔
دونوں شیوخ نے خطاط سے اپنی محبت اور سپاس گذاری کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دست بوسی کی۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوا ہے جس میں الشیخ عبدالرحمان السدیس اور الشیخ ماہر المعیقلی کو الشیخ عثمان طہٰ کی دست بوسی کرتے اور ان کے لیے دعا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
13 سے زیادہ بار قرآن کی کتابت
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الشیخ عثمان طہٰ کا شمار دنیا میں قرآن کریم کے سب سے مشہور خطاطوں اور کاتبین میں ہوتا ہے، کیونکہ انہوں نے کنگ فہد کمپلیکس میں 13 سے زائد مرتبہ قرآن مجید کےنسخے لکھے۔
الشیخ طہٰ قرآن کریم کی خدمت کے جذبے اور لگن سے سرشار ہیں۔
عثمان طہٰ نے سلطنت میں آنے سے پہلے 1970ء میں شام کی وزارت اوقاف کے لیے ایک قرآن بھی لکھا تھا۔ ان کے ہاتھ سے لکھے قرآن کریم کے نسخوں کی 200 ملین سے زیادہ کاپیاں پوری چھپ کر پوری دنیا میں جا چکی ہیں۔
-
سعودی باورچیوں کی محنت اور لذیذ پکوانوں کی کوششوں نے عید کی خوشی دوبالا کردی
مختلف قسم کی مٹھائیاں، نئے کھانے اور روایتی پکوانوں میں مزیدار لمس شامل کیے جانے ...
مشرق وسطی -
’اجتماعی کوما‘ ایک سعودی کہانی جو ہرعید پر تازہ ہوتی ہے کیا ہے؟
زیادہ تر مواقع پر سعودی شہری چھٹیوں کے تمام موسموں میں "عید کوما" کی حالت میں ہوتے ...
مشرق وسطی -
’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شامل پہلی سعودی فلم ’نورہ‘ توجہ کا مرکز
سعودی عرب کے ہدایت کار توفیق الزایدی کی فلم "نورہ" کانز فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی ...
مشرق وسطی