حکام نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی کسٹمز نے ایک خاتون کو گرفتار کیا جو ہوائی اڈے سے 4.2 کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ چرس کی کھیپ اس کے سامان میں گاڑی کے انجن کے ایئر فلٹر کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔
سمگلنگ کی یہ کوشش اس وقت سامنے آئی جب کسٹمز کے انسپکٹرز کو ایک افریقی مسافر کے سامان میں موجود مواد پر شبہ ہوا اور انہوں نے سامان کو معائنہ کے لیے قبضے میں لے لیا۔
پیسنجر آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر خالد احمد نے بیان میں کہا، "دبئی کسٹمز کے افسر نے ایک افریقی ملک سے آنے والی پرواز میں مشکوک سامان دیکھا۔"
#DubaiCustoms officers successfully intercepted an attempt by a female African traveler to smuggle 4.25kg of #marijuana through #DubaiAirports#Safe_Nation #BorderSecurity pic.twitter.com/y2D5IpXAzz
— جمارك دبي | Dubai Customs (@DubaiCustoms) April 28, 2024
تلاشی کے دوران افسران کو سامان میں چھپے ہوئے ڈبوں کا پتا چلا جس پر انہوں نے فوراً مکمل جانچ پڑتال کی۔ اس طرح بالآخر غیر قانونی مادوں کا انکشاف ہوا۔
انہوں نے مزید کہا، "اس کے بعد افسر نے روانگی کے گیٹ کے قریب معائنہ کے مقام پر موجود کسٹم حکام کو الرٹ کر دیا جنہوں نے بیگ کی مالک کو روکا جس کے نتیجے میں سامان کا دستی معائنہ کیا گیا اور منشیات ضبط کر لی گئی۔"
مسافر کو ضبط شدہ منشیات کے ہمراہ دبئی پولیس جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے کر دیا گیا جو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔