رفح میں لڑائی حماس کی شکست تک جاری رہے گی: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ رفح شہر میں حماس کی مکمل شکست تک جنگ جاری رہے گی۔

اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر میجر جنرل یارون فنکل مین نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے انتہائی جنوب میں حماس کی شکست تک لڑائی جاری رہے گی۔

"نقصانات کے باوجود جنگ جاری رہے گی"

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اتوار کو رفح میں اپنی افواج کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ "بھاری نقصانات کے باوجود فوج کا نقطہ نظر لڑائی جاری رکھنا اور آگے بڑھنا ہے" ۔

انہوں نے مسلح افواج سے کہا کہ "تم حماس کے بریگیڈ پر حملہ کر رہے ہو، اور ہم ان کو شکست دینے تک جنگ جاری رکھیں گے"۔

اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل یارون فنکل مین۔ [آئی ڈی ایف]
اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل یارون فنکل مین۔ [آئی ڈی ایف]

ونکیل مین نے دو روز قبل پیش آنے والے ٹائیگر بکتر بند گاڑی کے حادثے اور اس کے نتیجے میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی ایک جامع تحقیقات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کو موجودہ وقت میں سب سے اہم کام جو کرنا چاہیے وہ لڑائی جاری رکھنا ہے۔

یہ بیانات گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیوں کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی حلقوں میں ابہام کی کیفیت پیدا ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

رفح سے مناظر۔
رفح سے مناظر۔

تاہم بعد میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ رفح میں لڑائی جاری رہے گی۔ خیال رہے کہ رفح میں جاری لڑائی کی وجہ سے گذشتہ دنوں اسرائیل کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کو رفح میں بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں