اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے کو نذرآتش کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول حاصل کرنے کے ایک ماہ بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی جانب کراسنگ کے لیے روانگی کے ہال اور متعدد تنصیبات کو نذر آتش کر دیا۔

دریں اثناء پیر کو فلسطینی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں کراسنگ پر ڈیپارچر ہال کو مکمل طور پر خاکستردکھایا گیا ہے۔

فوجی دراندازی

رفح شہر میں بھی مصر- فلسطین کی سرحد پر صلاح الدین (فلاڈیلفیا) کے محور پر متعین اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شدید گولہ باری میں شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کی۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب مشرقی حصے الزیتون میں بھی دراندازی کی۔

اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے کو ایک ایسے وقت میں نذرآتش کیا ہے جب دوسری جانب عالمی سطح پر امدادی تنظیمیں غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے رفح کراسنگ کو فوری طور پرکھولنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے حال ہی میں رفح کراسنگ کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے اورلاکھوں فلسطینیوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے متبادل طریقہ کار تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 7 مئی کو اس کراسنگ کے فلسطینی اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے بعد غزہ کو اس کراسنگ سے امداد کی سپلائی روک دی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں