شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے یمن میں گوشت کی تقسیم
سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے یمن میں 6720 افراد میں 480 جانوروں کا گوشت تقسیم کیا ہے۔ یہ بات سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کے روز رپورٹ کی ہے۔
ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق منگل کو حضرموت اور مارب میں عید الاضحی کے موقع پر گوشت کی تقسیم اس سال یمن کی متعدد گورنریوں میں شاہ سلمان ریلیف کے منصوبے میں شامل تھی۔
مسلمان روایتی طور پر بڑی عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں، جس میں سے کچھ گوشت ان لوگوں کو تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے معشی طور پر کمزور یا غریب تصور کیے جاتے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت عدن، حضرموت، المہرہ، مارب اور لحج کی گورنریوں میں میں 32,620 لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 2,330 جانور ذبح کرنے کے لیے فراہم کیے گئے
مملکت کی جانب سے جاری امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔ تاکہ غربت زدہ افراد میں بھی خوشی لائی جا سکے۔
-
سعودی خاتون ناول نگار جس کے ناول "انصاف مجانین" "ابن عربی ایوارڈ" جیت لیا
پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر شیماء ایک ناول نگار ہیں جو یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کی 50 فیصد جگہ کی بکنگ مکمل ہو گئی
بکنگ میں یہ ریکارڈ اضافہ سعودی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کی دوسری نمائش کے ...
مشرق وسطی -
سعودی حکام نے مملکت میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی
عوام 911 اور 999 پر منشیات کی سمگلنگ یا فروغ کی اطلاع دیں: سعودی سکیورٹی حکام
مشرق وسطی