یمن کے قریب سمندر میں ایک بحری جہاز پرڈرون اور کشتی سے دوہرا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے اعلان کیا کہ اسے یمن کی المخا بندرگاہ کے شمال مغرب میں 64 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک جہاز پر دہرے حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

جہاز کے کپتان نے بتایا کہ آج ہفتہ کوجہاز پر دو حملے ہوئے۔ پہلا ڈرون کے ذریعے ہوا جو جہاز کے قریب پھٹا۔ اس سے معمولی نقصان ہوا۔ دوسرا ڈرون کشتی کے ذریعے کیا گیا جو جہاز کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔

رائٹرز کے مطابق کپتان نے کہا کہ "جہاز اور اس کا عملہ محفوظ ہیں"۔

عدن کے ساحل پر

برطانوی میری ٹائم اتھارٹی کو آج صبح میں یمنی شہر عدن سے 83 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک واقعے کے بارے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ یہ واقعہ جمعہ کو دیر گئے پیش آیا تھا۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بحیرہ احمر میں کشیدگی

قابل ذکر ہے کہ امریکی قیادت میں اتحاد کئی مہینوں سے بحری حملوں کے جواب میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر چھاپے مار رہا ہے۔

واشنگٹن اور لندن کی مداخلت اور گزشتہ جنوری میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کے بعد حوثی گروپ نے اعلان کیا تھا کہ اب اس نے تمام امریکی اور برطانوی جہازوں کو اپنے فوجی اہداف میں شامل کرلیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں