مرکزی تل ابیب میں حوثی ڈرون حملے میں دھماکے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وسطی تل ابیب میں یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کے ڈرون حملے میں ایک شخص کی ہلاکت اور 8 کے زخمی ہونے کے بعد اس حملے کے ذریعے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکے سے پہلے کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرون "جدید نوعیت" کا تھا اور اسے خطرناک ہدف کے طور پر درجہ بندی نہیں کیا گیا تھا۔

چینل نے بتایا کہ بم سے لدے ڈرون نے ایک نئے راستے پر اڑان بھری۔ یہ یمن سے اڑا، وہاں سے مصرپہنچا۔ پھر بحیرہ روم اور وہاں سے کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے اسرائیل کے علاقے میں گہرائی تک پہنچا۔

ڈرون میں ایک بہت ہی چھوٹا وارہیڈ تھا جو ایک "عام" ڈرون کے سائز سے دوگنا کم ہے۔اس نوعیت کا ڈرون طویل پرواز کے لیے بہت زیادہ ایندھن لے سکتا ہے۔

ایک میزائل اور 4 ڈرونز

العربیہ/الحدث ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثی گروپ کی جانب سے تل ابیب کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد حوثیوں نے تل ابیب کی جانب 5 فضائی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرون شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ چوتھا تل ابیب پہنچا۔

العربیہ/الحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے اس بات کی تحقیقات کا آغاز کیا کہ 10 گھنٹے کے دوران ڈرون نے تقریباً 2000 کلومیٹر کا فاصلہ کیسے طے کیا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کا انجن وسطی تل ابیب میں ایک رہائشی عمارت پر گرا، جس میں امریکی سفارت خانے سمیت سفارتی ہیڈکوارٹر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تل ابیب پر حملہ کرنے والے ڈرونز کو انسانی غلطی کی وجہ سے روکا نہیں گیا۔

فوج نے کہا کہ یہ خیال کیا گیا کہ ڈرون دشمن نہیں تھا اور اسی لیے اسے مار گرانے پر توجہ نہیں دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں