منگل کو مغربی کنارے میں تتاؤ اور کشیدگی کا ماحول گرم ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت اور فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں دراندازی کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے آٹھ فلسطینی جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
عقابا میں چار اور جنین میں پانچ افراد چل بسے
رام اللہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے کے شمال مشرق میں طوباس ضلع کے عقابا قصبے میں چار فلسطینی مارے گئے۔ ہلال احمر سوسائٹی نے تصدیق کی کہ اس کے عملے نے چار افراد کی نعشیں اور تین زخمیوں کو منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے ایک ایک کی حالت نازک ہے۔
مدير مكتب #العربية في #فلسطين زياد حلبي: إصابة المشتبه بتنفيذه حادث الطعن ضد مجندة في "حاجز الأنفاق" جنوب الضفة pic.twitter.com/qBR7OgZWp5
— العربية (@AlArabiya) August 6, 2024
اسرائیل کی جانب سے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے مشرقی محلے میں دو گاڑیوں پر بمباری کی گئی۔ اس حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے طیارے نے جنین کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے سیل کو نشانہ بنایا ہے۔
چاقو حملہ میں اسرائیلی خاتون زخمی
اسی دوران العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے جنوب میں ایک سرنگ چیک پوائنٹ پر چاقو کے وار کے حادثے میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی زخمی ہو گئی۔ چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم زخمی ہوگیا۔ سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری لڑائی کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 612 فلسطینی جاں بحق کئے جا چکے ہیں۔