سعودی بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس (CTF 152) کی کمان کویتی بحریہ کے حوالے کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس (CTF 152) کی کمان بحرین میں منعقد ایک سرکاری تقریب میں کویت کی بحریہ کے حوالے کر دی۔ یہ تقریب بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے اڈے میں منعقد ہوئی۔

کویتی بحریہ کے بریگیڈیر جنرل طلال الکندری نے بحری ٹاسک فورس کی کمان سعودی شاہی بحریہ کے کرنل عاصم بن مرعی العمری سے وصول کی۔

سعودی شاہی بحریہ کی قیادت میں مشترکہ ٹاسک فورس(CTF 152) نے خطے میں بحری امن و استحکام برقرار رکھنے۔ عالمی جہاز رانی کی محفوظ نقل و حرکت اور سمندر میں مجرمانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیاں روکنے کے لیے متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔ ان میں مشترکہ بحری مشقیں، مشترکہ گشت کی سہولت کاری اور مخصوص علاقوں میں متعدد کارروائیاں شامل ہیں۔

سال 2004 میں تشکیل دی گئی یہ فورس اُن پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے جو بحرین میں پانچویں امریکی بیڑے کے تحت مشترکہ بحری فورسز کے ضمن میں کام کرتی ہیں۔

یہ اقدام علاقائی سمندری تعاون کو مضبوط بناتا ہے، خلیج عربی میں بحری امن و امان کو سہارا دیتا ہے، بین الاقوامی پانی میں بنیادی ڈھانچے کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گرد خطرات کی روک تھام کرتا ہے۔

تقریب میں امریکی مرکزی کمان میں بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل جورج وائکوف اور بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمد بن حامد الغامدی کے علاوہ منامہ میں موجود کئی سفیروں، اتاشی اور سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں