بیروت ایئرپورٹ معمول کے مطابق کام کر رہا: کنفیوژن کے بعد لبنانی حکام کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لبنانی سرحد پر فوجی کشیدگی کے تناظر میں بیروت ہوائی اڈے پر مسافروں میں خاص طور پر صبح کے اوقات میں بے چینی پھیل گئی۔

العربیہ کے نمائندے کی اس رپورٹ کے بعد کہ سوائے مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے بیروت کے لیے زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے پروازوں کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا کہ بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کی منسوخی کے بارے میں جو خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ صرف کچھ پروازوں کو ملتوی کیا گیا تھا۔ اب ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

یہ بیان ایک لبنانی ذریعے کی وضاحت کے بعد سامنے آیا ہے کہ کچھ طیاروں نے بیروت ہوائی اڈے سے اردن کے عمان ہوائی اڈے کی طرف اپنی منزل تبدیل کی ہے۔ پہلے سے ایئرپورٹ پہنچنے والے بہت سے مسافروں نے ہوائی اڈے کے اشاروں پر اپنی پروازوں کی منسوخی کو دیکھا۔ ملک میں زبردست بے چینی پھیل گئی۔

7 اکتوبر سے لبنانی-اسرائیلی سرحد پر جھڑپوں اور باہمی تصادم جاری ہے۔ تصادم کی شدت اتوار 25 اگست کی صبح اس وقت بڑھ گئی جب حزب اللہ نے اپنے رہنما فواد شکر کے قتل کے جوابی رد عمل کے پہلے مرحلے کے نفاذ کا اعلان کیا ۔

اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے جس کی حزب اللہ منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں سینکڑوں راکٹ لانچنگ پیڈز کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع گیلنٹ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی افواج لبنان میں اپنے شہریوں اور زمینوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی مقام پر حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گی۔

اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ جماعت تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈ کوارٹرز اور انٹیلی جنس اڈوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

بیروت ہوائی اڈہ۔
بیروت ہوائی اڈہ۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے ایک سینئر فوجی کمانڈر فواد شکر کے قتل کے جوابی ردعمل کے پہلے مرحلے کو شمالی اسرائیل اور مقبوضہ شام کے گولان میں داغے گئے تقریبا 300 میزائلوں کے ذریعے کامیابی سے انجام دیا ہے۔ یاد رہے 30 جولائی کو لبنان پر اسرائیلی حملے میں فواد شکر کو قتل کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں