اردن: فضائی کمپنی 'رائل اردن' نے بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اردن کی فضائی کمپنی 'رائل اردن' نے بیروت کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ یہ اعلان اتوار کے روز پیدا ہونے والی نئی کشیدگی اور جنگی ماحول کے باعث کیا گیا ہے۔

اردن کے خبر رساں ادارے نے پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے مگر اس کے ساتھ کوئی ایسا ٹائم فریم نہیں دیا ہے جس سے اندازہ ہو سکے یہ تعطلِ پرواز کب تک رہے گا۔ ٰفضائی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ اردن کی فضائی حدود میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا خلل نہیں ہے۔

اس اعلان سے کافی پہلے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف صبح سویرے سینکڑوں راکٹ فائر کیے ہیں۔ ان راکٹوں کا ہدف اسرائیلی فوجی ٹھکانے تھے، جبکہ حزب اللہ نے ڈرون طیاروں کی مدد سے بھی کئی میزائل حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی طرف سے اتوار کی صبح اپنے کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کا اسرائیل کو جواب دینے کے لیے حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ فواد شکر کو جولائی کے اواخر میں اسرائیلی حملے میں بیروت شہر میں ہلاک کیا گیا تھا۔

اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کے جیٹ طیاروں حزب اللہ کے راکٹ لانچروں کو حزب اللہ کا حملہ شروع ہونے سے تھوڑی ہی دیر پہلے تباہ کر دیا ہے۔ یہ تباہی اس وقت کی گئی جب حزب اللہ ابھی راکٹ داغنے کی تیاری میں تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں