فلاڈیلفیا کوریڈور سے دستبردار ہو جائیں: گیلنٹ، اسے کبھی واپس نہیں کرینگے: سموٹریچ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اتوار کے روز وزارتی کونسل برائے سیاسی اور سلامتی امور کو بلانے اور فلاڈیلفیا کوریڈور میں اسرائیلی فوج کی موجودگی برقرار رکھنے کے سابق فیصلے کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے ممکنہ معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے یہ مطالبہ کیا۔

ان کا یہ مختصر بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہونے کا کہا گیا تھا۔ بظاہر یہ یرغمالی اسرائیلی فورسز کے ان تک پہنچنے سے کچھ دیر قبل ہی مارے گئے تھے۔ اس واقعے نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف یرغمالیوں کے اہل خانہ میں عدم اطمینان پیدا کردیا ہے۔

گیلنٹ نے کہا سیاسی و سلامتی کی وزارتی کونسل کو فوری طور پر اجلاس کرنا چاہیے اور جمعرات کو لیا گیا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔ حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔ انہیں اپنے گھروں کو واپس لوٹنا چاہیے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے گیللنٹ کی جانب سے فلاڈیلفیا کوریڈور سے اسرائیلی فوج کے دستبردار ہوجانے کے مطالبے کا فوری جواب دیا اور کہا کہ اسرائیل کبھی بھی فلاڈیلفیا کوریڈور کو غزہ کے باشندوں کو واپس نہیں کرے گا۔

گزشتہ جمعرات کو ہونے والے اپنے اجلاس کے تناظر میں اسرائیلی سیاسی و سیکورٹی کابینہ نے فلاڈیلفیا کوریڈور میں اسرائیلی فوج کی مسلسل موجودگی کو یقینی بنانے والے نقشوں کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا۔ گیلنٹ کے علاوہ کابینہ کے تمام ارکان نے اس کی حمایت کی تھی۔ اس وقت وزیرقومی سلامتی بن گویر نے ووٹنگ سے گریز کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں