ہوائی جہاز میں ’ڈانس پارٹی‘، منعقد کرنے والی ٹک ٹاکر تنقید کی زد میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عموما ہوائی جہاز میں سفر کے مسافروں کواپنی نشستوں پر سکون اور احتیاط کے ساتھ بیٹھنے اور لینڈنگ یا ٹیک آف کےدوران سیٹ بیلٹ باندھنے کی سختی سے تاکید کی جاتی ہے، مگر بعض اوقات ہوائی جہاز میں مسافر’ہلا گلا‘ کرکے ان ضبواط کی خلاف ورزی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک مصری ٹک ٹاکرنے کیا۔ اس نے ’نیل ایئرلائن‘ کی ایک مسافرپرواز کے دوران کئی ہزار فٹ بلندی پر مسافروں کے درمیان ’ڈانس پارٹی‘ کا انعقاد کیا۔ اس نے نہ صرف ڈانس کیا بلکہ ڈھول بھی بجایا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو جسے جہاز ہی کے عملے کے ارکن رکن نے شوٹ کیا تھا سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

@sarabotaty لقيت الي في الطياره رهقانين وقولت لما افرفشهم😍 #طياره #nile_air #sarabotaty #عشوائيات #سطلانه #ساره_البططي #فرحه #جنان #plane ♬ original sound - Sara Botaty

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری ٹک ٹاکر سارہ البططی جہاز میں ڈھول کی تھاپ کر گانا بھی گا رہی ہیں۔ بعد میں اس نے ایسی ہی ایک ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی۔

تاہم جہاز میں دوران سفر اس طرح کی سرگرمی پر ٹک ٹاکر کوسوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔ بعض صارفین نےجہاز کےعملے کے اس رکن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس نے اس پارٹی کی ویڈیو بنائی تھی۔

البتہ بعض لوگ اس ڈانس پارٹی کی حمایت کرتے بھی دکھائی دیے۔ٹک ٹاکر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک پارٹی جس نے ہوائی جہاز کو الٹ دیا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں