ایران کا حکام کو اپنے فون بند رکھنےکا حکم، جوابی کارروائی کی ہدایات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران میں پاسداران انقلاب کے وزیر محسن رفیق دوست نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ "ایرانی حکومت نے اعلیٰ حکام کو اپنے موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون استعمال نہ کریں اور ان کے محفوظ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کریں تاکہ ان کی چھان بین کرکے ان کے محفوظ ہونے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے لبنان میں ایرانی سفیر کو پیجر ڈیوائس کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے کو ایک دانستہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں اسرائیل سے بدلہ لے گا۔

فارسی زبان کی نشریات پیش کرنے والی خبر آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق رفیق دوست نے تصدیق کی کہ یہ ممکن ہے کہ ایران میں ہیکنگ کی کارروائیوں کا استعمال کرتے ہوئے قتل کا آغاز ہوا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ھنیہ کے قتل کے بعد وزارت انٹیلی جنس اور خصوصی انٹیلی جنس کی بہت سی انٹیلی جنس ٹیموں نے اس کیس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے حسن نصر اللہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ بھی مواصلاتی آلات کے استعمال میں محتاط برتیں۔

ایران کے پاسداران انقلاب کے پہلے وزیرنے تصدیق کی کہ لبنان کی حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ نے چند ماہ قبل گروپ کے ارکان کو موبائل فون ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

حزب اللہ کے ارکان کو بم دھماکوں کی دو لہروں کا نشانہ بنایا گیا جس میں پیجرز اور وائرلیس مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا گیا جو ان کے پاس تھے۔

لبنان کی نگراں حکومت میں وزیر صحت فراس العبید نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں کل بدھ کو ہونے والے وائرلیس ڈیوائس کے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 20 سے بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔ العبید نے زخمیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں