اسرائیلی فوج نے شمالی علاقوں کی آبادی کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں وسیع حملے کے بعد سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے صفد اور اس کے اطراف کے علاوہ گولان اور الجیل کے شمال اور وسطی علاقوں کی آبادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔ مزید یہ کہ زیادہ مجمع لگانے سے گریز کریں اور نقل و حرکت محدود کر دیں۔ ان علاقے کے لوگوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے بند رکھیں اور داخلی محاذ کی کمان کی جانب سے جاری انتباہی پیغامات پر عمل کریں۔
اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ اس دوران میں سیکڑوں راکٹ لانچروں کو نقصان پہنچایا گیا جو فوری طور پر اسرائیل کی سمت راکٹ داغنے کے لیے تیار تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق وہ ملک کے دفاع کی خاطر حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا کام جاری رکھے گی۔
ادھر اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے سے مزید فوجیوں کی شمالی محاذ پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل میں گذشتہ رات کے اثنا کئی مقامی شہریوں کو تنبیہی پیغامات موصول ہوئے۔ اس کے نتیجے میں لوگوں کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا۔ پیغام میں لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات جعلی ہیں کیوں کہ ان کی یا کسی اور ذمے دار کی جانب سے یہ جاری نہیں ہوئے۔
-
لبنان کے جنوب میں حزب اللہ کے سیکڑوں اہداف پر اسرائیلی فضائی حملے
اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں میں ...
بين الاقوامى -
ڈیلٹا ایئر لائنز نے 2024 کے آخر تک امریکہ-اسرائیل پروازیں معطل کر دیں
ڈیلٹا ایئر لائنز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ شرقِ اوسط میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کی شمالی اسرائیل، گولان کی پہاڑیوں میں کمیونٹیز پر سے پابندیاں ختم
اسرائیل نے جمعرات کی رات شمالی اسرائیل اور گولان کی پہاڑیوں میں متعدد کمیونٹیز کے ...
مشرق وسطی