پوری دنیا لبنان میں جنگ بندی چاہتی: بلنکن، نیتن یاہو نے مسترد کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے آج جمعرات کو لبنان میں حملے روکنے کے انکار کے باوجود امریکہ نے عارضی جنگ بندی پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو ایم ایس این بی سی کو بتایا کہ دنیا کے بڑے ممالک بشمول بڑے عرب ممالک، گروپ آف سیون ممالک اوریورپی یونین سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دشمنی کو روکنا چاہتے ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے فرانس کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرنے اور امریکہ کی حمایت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بلنکن نے اسی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا، یورپ اور خطے کے تمام بڑے ممالک کی جانب سے واضح طور پر جنگ بندی کی ضرورت کی بات کی جارہی ہے۔

بلنکن نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے آنے والے گھنٹوں میں نیویارک میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ شمالی اسرائیل میں پوری طاقت کے ساتھ لڑائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہیں جن میں جنوبی لبنان پر سکون کرنے اور حملوں کو روکنے کے احکامات جاری کرنے کا کہا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size