حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ کا جسد خاکی برآمد کر لیا گیا: ذرائع
سربراہ کو کھو دینے کا صدمہ پندرہ ایام کے دوران حزب اللہ کے لیے شدید ترین ہے
حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے جسد خاکی کو بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کی جگہ سے برآمد کر لیا گیا ہے اور سلامت ہے، یہ بات ایک طبی ذریعے اور ایک سکیورٹی ذریعے نے اتوار کو رائٹرز کو بتائی۔
اگرچہ حزب اللہ کے ہفتے کے روز نصراللہ کی موت کی تصدیق کرنے والے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دراصل وہ کیسے ہلاک ہوئے اور نہ ہی ان کی آخری رسومات کے وقت کے بارے میں کچھ بتایا گیا البتہ دونوں ذرائع نے کہا کہ ان کے جسم پر کوئی براہِ راست زخم نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ دھماکے کی طاقت سے ہونے والا اچانک اور شدید صدمہ ان کی موت کی وجہ بنا۔
گذشتہ پندرہ تباہ کن ایام کے دوران حزب اللہ کو اپنے ارکان کے زیرِ استعمال ہزاروں وائرلیس مواصلاتی آلات پر مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نصراللہ کی موت حزب اللہ کے لیے اب تک کا شدید ترین دھچکا ہے۔ اسرائیل نے بھی فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں جن میں کئی کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں اور لبنان کے بیشتر علاقے نشانہ بنے ہیں۔
-
لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج
حملوں کا مقصد گروپ کو غیر فعال کرنا ہے
بين الاقوامى -
اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ کی ہلاکت کی مذمت
انتونیو گوتریس کا بیروت واقعے پر "شدید تشویش" کا اظہار، ایران کا حسن نصر اللہ کا ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے سینئر رہنما نبیل قاووق کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ
حزب اللہ نے فی الحال تصدیق یا تردید نہیں کی
مشرق وسطی