تل ابیب کے نزدیک موساد ہیڈکوارٹر پر حزب اللّٰہ کے میزائل حملے، سڑک کو نقصان

ایک اسرائیلی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حزب اللہ نے تل ابیب کے نزدیک موساد ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے جدید ترین فادی میزائل موساد ہیڈکوارٹر پر داغے ہیں۔ یہ بات حزب اللّٰہ کی طرف سے منگل کے روز کہی گئی ہے۔

حزب اللّٰہ کے بیان کے مطابق فوجی انٹیلی جنس کے گلیلوٹ بیس پر تل ابیب کے نزدیک حملہ کیا گیا۔ یہ گلیلوٹ بیس فوجی انٹیلی جنس یونٹ 8200 اور موساد کے ہیڈکوارٹر ہیں۔ یہ دونوں تل ابیب کے مضافات میں واقع ہیں۔

اس دوران وسطی اسرائیل میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔ جبکہ 'اے ایف پی' کا یہ بھی کہنا کہ تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

'اے ایف پی' نے اسرائیلی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل لبنان کی طرف سے پھینکے گئے تھے۔ پہلے سائرن بجے اس کے بعد لبنان کی سرحد عبور کرتے ہوئے میزائل آئے ۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں نے وسطی قصبے کفر قاسم میں ایک سڑک کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ جسے کوئی تیز دھار چیز لگی ہے۔ اس کا ہسپتال کی ایمرجنسی سروس میں علاج جاری ہے۔

لبنان کی طرف سے یہ میزائل حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی اسرائیل نے جنگ شروع کر رکھی ہے۔

منگل کے روز کی صبح اسرائیلی فورسز نے فضائی حملوں اور توپ خانے کے ساتھ حزب اللّٰہ کے خلاف جنوبی لبنان میں ٹارگٹڈ زمینی حملے کیے۔ یہ حملے سرحد کے ساتھ کے علاقوں میں کیے گئے اور ان علاقوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جن سے اسرائیل کے شمالی علاقوں کو خطرہ درپیش ہے۔

اسرائیل کی کمیونیٹیز اور لبنان کے شہریوں کو اسرائیلی فوج نے ان متوقع ٹارگٹڈ حملوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں گاڑیوں پر نقل و حرکت کرنے س گریز کریں اور سرحدوں سے دور رہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیل میں فوجوں پر کم شدت کے حملے کیے ہیں۔ تاہم دونوں طرف کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے کمی نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں