یمن، حدیدہ کے قریب بحری جہاز پر سمندری ڈرون کے حملےکی اطلاع،یو کے ایم ٹی او کی رپورٹ
عملہ محفوظ رہا
یو کے ایم ٹی او ایجنسی نے بتایا کہ منگل کے روز یمن کے صوبہ حدیدہ کے شمال مغرب میں 64 بحری میل کے فاصلے پر ایک بحری جہاز پر بغیر عملے کے ایک جہاز کے حملے کی اطلاع ملی ہے۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ جہاز نے قریب سے پانی میں چار زوردار دھماکوں کی اطلاع دی۔ تاہم تمام عملہ محفوظ تھا اور جہاز اپنی اگلی بندرگاہ کی طرف گامزن تھا۔