چند ہفتے قبل منظر عام سے غائب ہونے کے بعد پہلی بار سامنے آنے والے ایرانی ’قدس فورس‘ کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے پاسداران انقلاب کے سینیر عہدیدار عباس نیلفروشان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
قاآنی آج منگل کو بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ساتھ گذشتہ ماہ ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل کی آخری رسومات کے دوران نمودار ہوئے۔
Ismail Qaani, who had been rumored to have died alongside Nasrallah & faced allegations of detention for espionage, appeared today on Iranian TV, tearfully attending the funeral of General Nilforushan. He was also seen in a selfie with Iranian journalist. pic.twitter.com/VViavjEkww
— OSINTmesopotamia (@MesoOSINT) October 15, 2024
یہ مناظر ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیے گئے۔ قاآنی ایک منظر میں جذباتی اور روتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔قاآنی کے زارو قطار روکنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
انہوں نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور اپنے آنسو پونچھنے لگے۔ وہ جنازے کے دوران کچھ مذہبی گیت سنتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
پاسداران انقلاب نے گزشتہ چند دنوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ اس بات کی تصدیق کی تھی کہ 67 سالہ اسماعیل قا آنی ٹھیک ہیں اور معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
دو سینیئر ایرانی سکیورٹی حکام نے گذشتہ ہفتے رائیٹرز کو بتایا تھا کہ ستمبر کے آخر میں بیروت پر حملوں کے بعد سے ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ ایک اہلکار نے انکشاف کیا کہ قدس فورس کے کمانڈر بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں تھے جب طاقتورحملوں حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا لیکن ایک اہلکار نے واضح کیا کہ قاانی نے صفی الدین سے ملاقات نہیں کی۔
29 ستمبر کو
قابل ذکر ہے کہ آخری بار قاآنی حسن نصراللہ کے قتل کے دو دن بعد 29 ستمبر کو تہران میں عبداللہ ہاشم صفی الدین کے دفتر میں آئے تھے۔
لیکن گذشتہ جمعہ 4 اکتوبر کوحسن نصر اللہ کی یاد میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خطبہ میں شرکت سے ان کی غیر موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا۔
گذشتہ اتوار کو خامنہ ای کی جانب سے فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی کو تمغہ امتیاز دینے کے موقع پر ان کی غیر موجودگی نے بھی معاملات کو مزید خراب کر دیا۔
تاہم کچھ مبصرین نے ان کی غیر موجودگی کو احتیاطی تدابیر قرار دیا۔
-
اسماعیل قآنی بہ خیریت ہیں اور جلد ’فتح‘ ایوارڈ وصول کریں گے: القدس بریگیڈ
ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک تنظیم کے سربراہ کے حوالے سے شکوک وشبہات میں ...
بين الاقوامى -
اسماعیل ھنیہ کے قتل کا بدلہ لینےمیں وقت لگ سکتا ہے:فیلق القدس
ایک بار پھرایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ ...
بين الاقوامى -
پیجر آلات ایرانی کمپنی نے خریدے، القدس فورس کے سابق ذمے دار کا انکشاف!
گذشتہ ماہ 17 ستمبر کو لبنان بھر میں بیک وقت دھماکے سے پھٹنے والے پیجر آلات ایک ...
مشرق وسطی