اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی ایلیٹ یونٹ ’رضوان فورس‘ کے ڈپٹی کمانڈر مصطفی احمد شہدی کو لبنان کے جنوب میں واقع نبطیہ میں ایک فضائی حملے میں مارنے کا اعلان کیا ہے۔
گیارہ اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے رضوان فورسز کے اندر ٹینک شکن میزائل یونٹ کے کمانڈر غریب الشجاع کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا جو اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ العربیہ اور اس کے برادر ٹی وی چینل الحدث نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی حملے میں "رضوان فورس" کے سربراہ ابراہیم عقیل کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ایلیٹ فورس
قابل ذکر ہے کہ 2006ء میں لبنان میں اسرائیلی جنگ کے بعد "رضوان فورسز" کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اسے "الحاج رضوان فورسز" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اسے حزب اللہ کی "ایلیٹ فورسز" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
2008 میں اس کے بانی عماد مغنیہ کے قتل کے بعد اس کا نام تبدیل کیا گیا۔
"رضوان فورس" نے عوامی فوجی مشقوں میں حصہ لیا جو مئی 2023 میں اسرائیل میں دراندازی کی کارروائیوں کی نقالی میں کی گئی تھیں۔
رضوان فورس کے پاس میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کا وسیع ذخیرہ ہے۔ اس کی صفوں میں کئی ہزار جنگجو شامل ہیں۔
"رضوان فورس" کا سب سے نمایاں کام اسرائیل میں دراندازی کرنا ہے۔ خاص طور پر شمال کی بستیوں میں حملے اس کی ذمہ داری میں شامل ہیں۔
-
عیتا الشعب میں حزب اللہ کے ذمے دار کو گرفتار کر لیا : اسرائیل
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ نے اسرائیل کی سمت بیلسٹک میزائل داغے، نہاریا میں ڈرون حملہ
ایسے وقت میں جب امریکا لبنان میں جنگ روکنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، اسرائیل اور ...
بين الاقوامى -
حیفا میں اسرائیل کے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا: حزب اللہ
حزب اللہ گروپ نے کہا ہے کہ اس نے بدھ کے روز بندرگاہی شہر حیفا میں اسرائیلی فوجی ...
مشرق وسطی