سال 2024 کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں پرفیوم سروس سے 2.4 ملین زائرین مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے حرم نبوی میں آنے والے زائرین پرسکون ماحول فراہم کرنے کےلیے ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کہ سال 2024ء کے دوران مسجد نبوی میں عطر لگانے کی سروس سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد تقریباً 2,414,724 تک پہنچ گئی۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ زائرین کو لگائی جانے والی لگژری پرفیوم کی مقدار 939 لیٹر تک پہنچ گئی جبکہ فیومیگیشن اور پرفیومنگ راؤنڈز کی کل تعداد 5781 ریکارڈ کی گئی۔

یہ سروس مسجد نبوی میں روحانی ماحول کو بہتر بنانے اور ضیوف الرحمان کو ممتاز خدمات فراہم کرنے کے لیے اتھارٹی کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں