قول نہیں عمل کی وجہ سے دُنیا سعودی عرب پر بھروسہ کرتی ہے:وزیر اقتصادیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر برائے اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب ایک عالمی طاقت بننے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کو اپنانے میں قیادت کی طرف کی گئی رہ نمائی کی روشنی میں مسلسل ترقی کررہی ہے۔

الابراہیم نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی آٹھویں سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہ جو چیز سعودی عرب کو ممتاز کرتی ہے وہ نہ صرف یہ کہ وہ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی معیشت ہے بلکہ یہ ایک قابل اعتماد عالمی شراکت دار بھی ہے۔مملکت چیلنجوں کو حقیقی مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم طویل عرصے سے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر رہے ہیں۔ یہ اعتماد اور بروسہ اس وجہ سے نہیں کہ ہم کیا کہتے ہیں بلکہ اس وجہ سے ملا ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں"۔

الابراہیم نے وضاحت کی کہ مملکت وعدوں سے مطمئن ہونے کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کی حمایت کرنے والے ممالک میں سب سے آگے رہنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب نے کام کا ایک مربوط ماحول بنایا ہے جو جدت کی حمایت کرتا ہے۔ واضح ریگولیٹری حل فراہم کرتا ہے، سرمایہ کاری کے لیے کشش کو بڑھاتا ہے اور اسے عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق تکنیکی حل فراہم کرنے کے لیے اہل بناتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں