سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی ہے۔
اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا 'ظاہر ہے انتخبات کا نتیجہ وہ نہیں ہے جس کی ہمیں امید تھی۔ تاہم جمہوریت میں رہنے کا مطلب ہے کہ اس بات کو تسلیم کیا جائے کہ ہمارا نقطہ نظر ہمیشہ کامیاب نہیں ہوگا اور ہمیں پرامن اقتدار کی منتقلی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ '
اوباما نے نائب صدر کملا ہیرس اور ٹم والز کی کوششوں پر بھی فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے قابل ذکر انتخابی مہم چلائی ہے۔