ایمریٹس ایئر لائن نے اسرائیل کے بیروت پر حملوں کے پیش نظر بیروت کے لیے اپنی معطل کردہ پروازوں کو بحال کرنے کے بجائے اگلے سال تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
'ایمریٹس ' دنیا بھر کے طویل ترین فضائی روٹس پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی فضائی کمپنی ہے۔ اس نے اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ لبنانی دارالحکومت کے لیے اس کی پروازیں اب مزید کئی ہفتے تک معطل رہیں گی۔ معطلی کا یہ دورانیہ 31 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔
دبئی سے بیروت کے ذریعے اپنی آخری منزل کے طور پر جانے والے صارفین کو ان کے اصل مقام پر سفر کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہ سلسلہ عدم قبولیت 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق فلائٹ منسوخی سے متاثر ہونے والے صارفین کو متبادل سفری آپشنز کے لیے اپنے بکنگ ایجنٹس سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر یہ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کرائی ہیں تو 'ایمریٹس' کے ساتھ براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ صارفین پروازوں سے متعلق ' اپ ڈیٹ ' حاصل کرنے کے لیے اپنی بکنگ کے شیڈول کو چیک کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس درست تفصیلات ہیں۔ ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ایمریٹس نے حالیہ مہینوں میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لبنان میں اسرائیل کی جاری جارحیت کی وجہ سے اپنی پروازوں کے شیڈول میں بار بار تبدیلی کی ہے، جیسا کہ دیگرکمپنیوں نے بھی کی ہے۔
-
لبنان پر نئے اسرائیلی حملے، تل ابیب حزب اللہ کے میزائلوں کا نشانہ
لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان منگل کو کشیدگی کا ایک نیا دن سامنے ...
مشرق وسطی -
ہوکسٹاین کی برّی سے ملاقات، اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال
امریکی ایلچی ہوکسٹاین آج لبنانی فوج کے کمانڈر سے بھی ملاقات کریں گے: العربیہ نامہ ...
مشرق وسطی -
ویتنام کی دفاعی نمائش: ایران، اسرائیل مدِ مقابل
فوجی ترسیل میں تنوع لانے اور روس پر طویل انحصار کم کرنے کی کوشش
بين الاقوامى