بیت لاہیا : ہسپتال کے اطراف اسرائیلی بم باری ، متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں کمال عدوان ہسپتال کے اطراف اسرائیلی جنگی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں دو فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے آج ہفتے کی دوپہر ہسپتال کے شمالی دروازے پر موجود فلسطینیوں کے مجمع کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 12 طبی کارکنان زخمی ہو گئے، بجلی کے جنریٹر نے کام چھوڑ دیا اور آکسیجن اور پانی کی فراہمی رک گئی۔

ذرائع نے واضح کیا کہ ابھی تک ہزاروں افراد ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی مسلسل بم باری کے سبب ایمبولینس کا عملہ یا امدادی کارکنان ان افراد تک نہیں پہنچ سکتے۔

اس سے چند گھنٹے قبل غزہ میں وزارت صحت نے خبردار کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے تمام ہسپتال آئندہ 48 گھنٹوں میں کام کرنا چھوڑ دیں گے یا اپنی خدمات میں کمی کر دیں گے کیوں کہ اسرائیلی حکام ایندھن کے داخلے کے آڑے آ گئے ہیں۔

کل جمعے کے روز X پلیٹ فارم پر جاری بیان میں وزارت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے شمال میں طبی عملوں اور ٹیموں سے انتقام لے رہی ہے۔ مزید یہ کہ اسرائیل نے کمال عدوان ہسپتال کی املاک تباہ کر دیں اور ہسپتال کی عمارت کے اندر طبی عملے پر فائرنگ کی۔

گذشتہ ماہ اکتوبر کے آغاز سے اسرائیل نے تباہ حال غزہ کی پٹی کے شمال میں جارحیت کا آغاز کیا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس کی از سر نو صف بندی روکنے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں مقامی آبادی نے اسرائیل کی جانب سے جبری ہجرات کرانے کے ارادوں پر اپنے اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں