فلسطینی مقبوضہ علاقوں پرمستقل اسرائیلی قبضےکےلیے یہودی آبادکاروں کی ٹرمپ سےامیدیں بڑھ گئی
مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع میں ایک ریکارڈ اضافے کے بعد یہودی بستیوں کے بعض وکیل اور حامی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف پرامید ہو کر دیکھ رہے ہیں کہ وہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کے ان علاقوں پر بھی اسرائیلی ریاست کی حکمرانی کو تسلیم کرنے کا خواب پورا کر دیں گے۔
خیال رہے یہ علاقے فلسطینی ریاست کے قلب کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس میں مغربی کنارے کے علاوہ مشرقی یروشلم بھی شامل ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارا پچھلے دو برسوں سے یہودی آبادی اور اثرات کے حوالے سے تیزی سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اس تیزی سے ہونے والی تبدیلی کی وجہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کے یہودی بستیوں کے حق میں جارحانہ خیالات ہیں۔
ان دو برسوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیوں اور حملوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہیں اسرائیلی حکومت نے زیادہ اسلحہ رکھنے کے لیے مواقع دیے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس پرتشدد ماحول کو امریکہ و یورپ تک سبھی نے محسوس کیا ہے۔
صرف 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک لگ بھگ 800 فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور یہودی آبادکاروں نے پرتشدد کارروائیوں میں قتل کر دیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی سینکڑوں سے کم نہیں ہے۔ علاوہ ازیں سینکڑوں فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
حالیہ چند ہفتوں میں مغربی کنارے کی وادی اردن کی پہاڑی چوٹیوں پر یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی جھنڈے لہرائے ہیں اور امید کا یہ سلسلہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران سے جاری ہے کہ ٹرمپ الیکشن جیت کر یہودی آبادکاروں کے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔
یسرائیل میداد یہودی آبادکاروں کے سرگرم کارکن اور رائٹر ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت زیادہ امید ہے اور ہم بہت خوش ہیں کہ مغربی کنارا اسرائیل میں ضم ہوجائے گا۔
یہودی آبادکار نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل کے کٹر حامیوں کو اپنی انتظامیہ میں نامزد کرنے پر بھی بہت خوش ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔ ان میں اسرائیل کے لیے امریکی سفیر مائیک ہکابی و دیگر شامل ہیں۔
-
عالمی عدالت سے وارنٹ، غزہ کے باشندوں کو اسرائیلی حملے تھمنے کی کم ہی امید
اسرائیل نے وارنٹ گرفتاری اور عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا، غزہ پر حملے بدستور جاری
مشرق وسطی -
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے البیاضہ کے بیشتر حصے کا کنٹرول سنبھال لیا
جنوبی لبنان کے کئی قصبوں میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جاری تصادم کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی حملوں میں 19 افراد ہلاک ہو گئے: شہری دفاع ایجنسی غزہ
مختلف مقامات پر فضائی اور ٹینکوں کے حملے، کئی زخمی
مشرق وسطی