لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیلی جاسوسی ڈرونز کو بیروت کی فضائی حدود میں محو پرواز دیکھا گیا ہے۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے گزشتہ بدھ کی صبح سے نافذ ہونے کے بعد پہلی بار لبنانی دارالحکومت بیروت اور اس کے نواحی علاقوں کے رہائشیوں نے فضا میں اسرائیلی ڈرونز کی آواز سنی۔
دریں اثناء العربیہ/الحدث کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے کل شام بیروت پر پرواز کی۔
لبنانی فوج نے پہلے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے کئی بار اس کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ان خلاف ورزیوں میں "مختلف ہتھیاروں سے لبنانی سرزمین کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ فضائی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ لبنانی حکومت کے متعلقہ حکام ان خلاف ورزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکہ اور فرانس کی کوششوں سے حزب اللہ اور اسرائیل کےدرمیان جنگ بندی معاہدہ عمل میں لایا گیا تھا۔ دو ماہ کے ابتدائی معاہدے کے تحت دونوں اطراف کشیدگی روکنا شامل ہے۔
-
جنگ بندی کے چوتھے روز اسرائیلی ٹینک جنوبی لبنان میں گھس گئے
حزب اللہ کی "سرگرمیوں" کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج، ایک کار پر ڈرون حملے سے ...
مشرق وسطی -
جنگ بندی : لبنان میں اسرائیلی فوج کی دوسرے روز بھی بمباری، بچے سمیت تین زخمی
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی فوج کی طرف سے جنوبی لبنان میں ہفتے کے روز بھی بمباری ...
مشرق وسطی -
لبنان : 'اسرائیلی بمباری نے ہمارا سب کچھ تباہ کر دیا'
نباتیہ کے بازار پر لہرانے والا حزب اللہ کا جھنڈا جنوبی لبنان میں ملبے کے ڈھیر پر ...
مشرق وسطی